کراچی سرکلر ریلوے اورنج لائن ٹرین کی طرح تیز رفتار ہوگی، چیئرمین ریلوے

چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اورنج لائن ٹرین کی طرح تیز رفتار ہوگی۔

لاہور میں کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق بریفنگ میں چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا تھا کہ کے سی آر کے تحت ٹرین 19 نومبر سے کراچی سٹی سے اورنگی ٹاؤن تک تجرباتی طور پر چلائی جائے گی، نیوکراچی سرکلر ریلوے کےلیے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔

چیئرمین ریلوے کا کہنا تھا کہ فی الحال کراچی سرکلر ریلوے کے55 میں سے 14 کلومیٹر ٹریک پر ٹرین چلے گی جب کہ پپری یارڈ سے کراچی سٹی تک سرکلر ٹرین جلد چلا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے، اورنج لائن ٹرین کی طرح تیز رفتار ٹرین ہوگی، اس پر 170 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔

حبیب الرحمان گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کے سی آر نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جائے گی۔

خیال رہے کہ 10 اگست کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری ریلوے کو ہدایت کی تھی کہ سرکلر ریلوے اسی سال چلنی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو