مسلمان خاتون نازیہ نسیم کے بی سی سیزن 12 کی پہلی کروڑ پتی بن گئیں

بھارتی ٹیلی ویژن پر دکھایا جانے والا پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے بارہویں سیزن نے اس وقت تاریخ رقم کی جب بدھ کو مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے صدر مقام رانچی سے تعلق رکھنے والی نازیہ نسیم سیزن کی پہلی کروڑ پتی بنیں۔

نازیہ نسیم جو اس وقت دہلی میں رہائش پذیر ہیں اور یہیں وہ کام بھی کرتی ہیں نے اس کھیل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک کروڑ روپے جیتے۔

ایک بھارتی ویب پورٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نازیہ نسیم نے کہا کہ انکی اس کامیابی کا کریڈٹ ان کے والدین کو جاتا ہے۔

نازیہ نے انٹرویو کے دوران اس انعامی رقم کو خرچ کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبہ بھی بتایا۔ انکا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ان کے گھر میں عید کی طرح خوشیاں منائی جارہی ہیں، اور وہ بھی رانچی اپنے خاندان کے پاس جارہی ہیں۔

انھیں خاندان بھر کے لوگوں کے فون آرہے ہیں اور وہ سب خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔اور مجھے یہ سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔

دہلی میں 16 سال سے مقیم نازیہ نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کا خواب تھا کہ میں اس شو میں آؤں، وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی پرستار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو