ترک صدر طیب اردوان کے داماد وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی

ترک صدر رجب طیب اردوان کے داماد بیرات البیرک نے وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی کرنسی لیرا کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے صدر اردوان نے مرکزی بینک کے صدر مراد یسال کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سابق وزیر خزانہ نیکی اگبل کی تقرری کی تھی۔

42 سالہ بیرات البیرک صدر طیب اردوان کی بڑی بیٹی اسریٰ کے شوہر ہیں اور وہ گزشتہ دو برس سے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جب کہ اس قبل وہ 2015ء سے 2018ء تک وزیر توانائی بھی رہے ہیں۔

بیرات البیرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے استعفے کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وہ یہ بھاری ذمہ داری اُٹھانے سے قاصر ہیں اور وہ اپنا وقت اہل خانہ کے ہمراہ گزارنا چاہتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو