چین نے 13 مصنوعی سیارے مدار میں بھیج دیئے

چین نے ایک ہی راکٹ کے ذریعے 13 مصنوعی سیارے مدار میں بھیج دیئے ہیں۔

چین کی جانب سے یہ کارنامہ صوبہ شانسی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سرانجام دیا گیا۔ ایک ہی راکٹ کے ذریعے 13 مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجے گئے۔

چین نے ارجنٹائن کی کمپنی کے تیار کردہ 10 کمرشل ریموٹ سینسنگ سیارے سمیت 3 دوسرے سیٹلائٹ سیارے جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11:19 بجے ’لانگ مارچ کیرئیر 6‘ کے ذریعے سے لانچ کئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکوہ لانچ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 351 واں لانچ تھا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو