حکومت کا آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی 2 حصوں میں تقسیم کرنےکا فیصلہ

حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے 2 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز) تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ریگولیٹری امور اور ائیر پورٹس کمرشل آپریشن کےلیے 2 الگ ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ 600 درخواستوں کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے اب تک کوئی موزوں امیدوار نہیں مل سکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو