معروف سوڈانی قاری شیخ نُورین کار حادثے میں شھید

عالم اسلام کے معروف قاری شیخ نُورین محمد صدیق ایک کار حادثے میں شھید ہوگئے.

عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں اپنی خوبصورت اور پرسوز آواز میں تلاوت کے لیے مشہور معروف سوڈانی قاری شیخ نُورَین گذشتہ روز ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھے کہ شمالی سوڈان کے شہر وادی حلفہ میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں شیخ نُورَین سمیت دیگر 3 حفاظ بھی جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

سوڈان کے وزیر مذہبی امور نصرالدین مفری نے شیخ نُورَین کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، تاہم حادثے کی نوعیت کے حوالے سے مزید معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہےکہ شیخ نُورَین اپنی مسحور کن اور منفرد طرز تلاوت کے لیے نہ صرف سوڈان بلکہ پوری مسلم دنیا میں مشہور تھے اور ان کی تلاوت کو دنیا بھر میں ذوق و شوق سے سنا جاتا تھا۔

شیخ نُورَین کی وفات پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو