چین میں برطانوی شہریوں کےداخلے پر عارضی پابندی عائد

چین کی جانب سے برطانوی شہریوں پر ملک میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 3 نومبر 2020 سے قبل جاری کیے گئے رہائشی اجازت نامے اور ویزوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چین نے ان غیر ملکی پاسپورٹ ہولڈرز پر بھی پابندی عائد کردی ہے جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔

چینی حکام نے یہ فیصلہ برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا ہے۔

لندن میں چینی سفارت خانے نے پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہریوں کے چین جانے سے کورونا پھیل سکتا ہے لہٰذا پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

چینی سفارت خانے کے مطابق صورت حال بہتر ہونے کے بعد چینی حکام فیصلے پر نظر ثانی کرکے پابندی ہٹا دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو