کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کیلیے 10 جدید ترین کوچز تیار

پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلیے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ 10 کوچز تیار کر لیں۔

پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس کیلیے 10 جدید ترین سہولیات سے آراستہ 10 کوچز تیار کر لی ہیں، جو جمعہ 6 نومبر کو کراچی روانہ کی جائیں گی جبکہ کراچی ریلوے سرکلر سروس تجرباتی طور پر 10 نومبر سے شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مجموعی طور پر کراچی سرکلر کیلیے 40 کوچز تیار ہوں گی، یہ تمام 40 کوچز جنوری 2021ء میں مکمل کر لی جائیں گی، سرکلر کراچی کی یہ ٹرینیں مجموعی طور پر 10 ہوں گی، ہر ٹرین میں 5، 5 کوچز ہوں گی، ایک کوچ میں 80 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے. جبکہ 20 مسافر کھڑے بھی ہو سکیں گے۔

ریلوے کیرج فیکٹری نے بلیو اور سفید رنگ کے یہ نئے خوبصورت ڈبے خود تیار کیے ہیں ان میں موبائل چارجز کی سہولت بھی رکھی گئی ہے، ابتدائی طور پر اس کا کرایہ 50 روپے تجویزکیا گیا ہے، تجرباتی ٹرائل کے بعد اس بابت مشاورت سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو