برطانیہ میں کورونا متاثرین 11 لاکھ سے زیادہ

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 لاکھ ہوگئی ہے. جبکہ ملک میں دوسرے لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے.

جس کے مطابق لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا، ریسٹورنٹس، کیفے اور غیرضروری اشیا کی دکانیں بند رہیں گی۔

ڈنمارک میں نیولوں کے فارم میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ایک کروڑ ستر لاکھ نیولے مارنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ادھر یونان میں 3 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔

ناروے میں بھی پابندیاں سخت کردی گئی ہیں اور لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب چین نے برطانیہ اور بیلجیئم سے غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو