ازمیر میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی

ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 109 ہوگئی، جبکہ ایک ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔

ادھر امدادی کارروائیوں کے دوران چوتھے روز بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی چار سالہ بچی کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے سے زخمی ہونے والے 138 افراد کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

زلزلے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں اور تباہ شدہ عمارتوں سے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے، اب تک 126 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ مغربی ترکی کے شہر ازمیر میں 30 اکتوبر کو شدید کا زلزلہ آیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو