دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 لاکھ سے زائد اموات

دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پنجے گاڑ لیے ہیں، کورونا وائرس سے تاحال 12 لاکھ 5 ہزار 3 سو سے اموات ہوچکی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے مزید 71 ہزار کیسز اور 400 کے قریب اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، امریکا میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس 95 لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

بھارت میں ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے جبکہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار نئے کیسز سامنےآئے ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے صورتحال قابو میں نہ آنے پر ایک ماہ کے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اشارہ دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کورونا وائرس کے خدشے میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو