ترکی، زلزلے سے اموات کی تعداد 73ہوگئی

ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ازمیر زلزلے میں 949 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 29 افراد طبی امداد کےبعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائےجا رہے ہیں۔

ترک میڈیا کا بتانا ہے کہ زلزلے کے بعد سے اب تک 987 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں، ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

واضح رہے کہ ترک شہر ازمیر میں 30 اکتوبر کو 7.0 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو