پاکستانی عمرہ زائرین کی 2 پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں

پاکستان سے عمرہ زائرین کو لے کر پہلی 2 پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں۔

اسلام آباد اور لاہور سے 96 عمرہ زائرین جدہ پہنچ گئے. جو عمرہ ادائیگی سے پہلے 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق قرنطینہ کے دوران عمرہ زائرین کو کھانے پینے کی ساری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

قرنطینہ کے 3 دن مکمل ہونے کے بعد پاکستانی زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ ادا کریں گے۔

سعودی حکام کے مطابق عمرہ زائرین کی مملکت میں قیام کی مدت 10 روز ہوگی۔

حکام کے مطابق عمرہ زائرین کو خصوصی بسوں کے ذریعے مکہ سے مدینہ منورہ لے جایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو