حرم میں وہیل چیئر کی بکنگ اب ’ایپ‘ سے ممکن

مسجد الحرام میں معذور اور معمر زائرین کےلیے وہیل چیئر کی بکنگ اب موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کی جاسکے گی۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے وہیل چیئر کی آن لائن بکنگ کے لیے مخصوص ایپ کا اجراء کر دیا ہے۔

مسجدالحرام کے امام اور حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے خصوصی ایپ ’تفقل‘ کا افتتاح کردیا ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے زائرین حرم میں برقی وہیل چیئر کی بکنگ حرم میں اپنی آمد سے قبل ہی کروا سکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ’تفقل‘ کے ذریعہ بکنگ نمبر حاصل کیا جاسکتا ہے اور فیس بھی ادا کی جاسکتی ہے، صارف چاہے تو فیس آن لائن ادا کردیں اور چاہے تو کاؤنٹر پر جمع کروادیں‘۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایپ سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پہلے سے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق صارف ایپ میں دئیے گئے مختلف آپشنز میں سے پسندیدہ آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد کنفرمیشن کا کوڈ ڈال دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو