جمشید روڈ پر فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی، مبینہ ملزم پکڑا گیا

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی ہوگئے، شہریوں نے فائرنگ کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق جمشیدروڈ ایک نمبر میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی ہوئے، جن کی شناخت مولانا عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

مولانا عبداللہ سبحانیہ مسجد جمشید روڈ کے پیش امام ہیں جبکہ قریب موجود افراد نے ایک مبینہ ملزم کو پکڑ لیا اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے. علاقہ مکین ملزم کو مسجد میں لے گئے اور پولیس کے پہنچے پر علاقہ مکینوں نے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی یقین دہانی پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا جسے تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مولانا عبداللہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے فائرنگ سےمتعلق ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو