ایک اور عالمی ریکارڈ علیم ڈار کی دسترس میں آگیا

علیم ڈار پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے میچ میں ذمہ داریا ں سنبھالتے ہی سب سے زیادہ ون ڈے سپروائز کرنے والے امپائر کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔

پاکستانی امپائر راولپنڈی میں 210 ویں میچ میں فرائض سرانجام دینگے، پہلے یہ اعزاز روڈی کورٹزن کے پاس ہے جو 209 ون ڈے میچز میں ایمپائرنگ کرچکے ہیں، یاد رہے کہ سب سے زیادہ 132ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈار کے نام ہے، 46 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ساتھ وہ ہم وطن احسن رضا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، مجموعی طور پر علیم ڈار ریکارڈ 387 انٹرنیشنل میچز میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو