آزادی اظہار رائے کی ایک حد ہونی چاہیے، ٹروڈو کا گستاخانہ خاکوں پر ردعمل

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے لیکن یہ آزادی حد سے باہر نہیں ہونی چاہیے۔

کینیڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متنازع فرانسیی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے سوال پر جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر اس کی ایک حد ہونی چاہیے، ہمیں دوسروں کیلئے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیےکہ غیرضروری طورپرلوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنےالفاظ اور افعال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے اور ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے جس سے ہمارے ساتھ رہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اور خاص طور پر ایسے افراد جنہیں معاشرے میں بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمہ داری کےساتھ بحث کے لیے معاشرہ تیار ہے۔

فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں کے حوالے سے کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حملے ناجائز اور بلاجواز ہیں اور ان کی بالکل بھی حمایت نہیں کی جاسکتی، کینیڈا کے عوام اس مشکل وقت میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل کینیڈا کی پارلیمنٹ نے فرانس میں چرچ کے باہر ہونے والے حملے میں 3 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے خاموشی بھی اختیار کیا تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو