ترکی، زلزلے میں اموات کی تعداد 26 ہوگئی

ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ازمیر میں زلزلے سے تقریباً 20 عمارتیں گری ہیں اور 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ترک اربنائزیشن وزیر کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ زلزلے سے گری 8 عمارتوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرصحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلے میں زخمی ہونے والے 364 افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

گزشتہ روز ترکی میں آنے والا زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو