الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح

شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح آج 12 ربیع الاول کو کیا گیا۔

جامع الجزائر نامی اس مسجد کو افریقہ کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ مسجد تقریباً 70 ایکڑ رقبے پر قائم ہے جس کے مینار کی بلندی 260 میٹر سے زائد ہے۔
مسجد میں دس لاکھ کتب پر مشتمل ایک لائبریری بھی ہے.

عالمی خبر رساں اداے کے مطابق الجیریا کے دارالحکومت میں 12 ربیع الاول کے موقع پہ سوا ارب ڈالر کی لاگت سے تیار اور 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ’جامع الجزائر‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
اس مسجد میں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

Aljeria mosque hall 2

اس مسجد کی خاص بات 43 منزلہ اور 267 میٹر بلند خوبصورت اور روشن مینار ہے جسے دارالحکومت کے چاروں اطراف سے دیکھا جا سکتا ہے۔ نیلے رنگ کے سنگ مرمر اور خاص قسم کی لکڑی کے امتزاج نے مسجد کے اندورنی حصے کو خوبصورت بنا دیا ہے جب کہ قالین پر دلکش پھولوں کے ڈیزائن نے چار چند لگا دیئے ہیں۔

Aljeria mosque hall 3

علاوہ ازیں مسجد کی دیواروں کو خوش نما خطاطی سے مزین کیا گیا ہے، مسجد میں 10 لاکھ کتابوں پر مشتمل لائبریری، لیکچر ہال، اسلامی تاریخ اور آرٹ پر مشتمل عجائب خانہ، باغ اور فواروں سمیت 12 عمارتیں ہیں۔ مسجد کے لیے پانچ امام اور پانچ موذن ہیں۔

Aljeria mosque hall 4

مسجد کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عبدالعزیز جراد نماز ادا کی جس میں ملک کے سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ کورونا وبا کے باعث فی الحال مسجد کا ایک ہال کھولا گیا ہے۔ مسجد کی تعمیر کا آغاز 2012ء میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے کیا تھا۔

مسجد کی تعمیر سات سال میں 2019ء میں مکمل ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کے باعث افتتاح میں تاخیر ہوگئی۔ اس مسجد کو ایک چینی کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو