کس ملک میں کتنی انٹرنیٹ اسپیڈ ملتی ہے؟

1969ء میں آج ہی کے دن دنیا کا پہلا الیکٹرونک پیغام بھیجا گیا تھا جس کے بعد ہر سال 29 اکتوبر کو انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ کارنامہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ایک طالبعلم چارلی کلائن نے سرانجام دیا۔

عالمی سرچ انجن اوکلا کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں دنیا میں اوسطاً فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ 85.73 ایم بی فی سیکنڈ رہی جب کہ موبائل انٹرنیٹ کی اسپیڈ 35.96 ایم بی فی سیکنڈ رہی۔

اگر ملکی اعتبار سے دیکھیں تو ستمبر 2020ء میں فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں سنگاپور سرفہرست رہا اور وہاں ہر صارف کو اوسطاً 226.6 ایم بی فی سیکنڈ کی اسپیڈ ملی جب کہ موبائل انٹرنیٹ میں جنوبی کوریا پہلے نمبر رہا اور وہاں اوسطاً اسپیڈ 121 ایم بی فی سیکنڈ رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو