خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کو ملنے والی سرکاری گاڑیاں کباڑ بن گئیں

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کو ملنے والی سرکاری گاڑیاں کباڑ بن گئیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ضلع نوشہرہ کے محکمہ صحت کے دفتر میں کھڑی گاڑیوں کی تعداد 25 ہے جو گزشتہ 9 سالوں سے کھلے آسمان تلے کھڑی کھڑی ناکارہ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں کئی سالوں سے زیر استعمال نہیں جب کہ گاڑیوں کے اسپیر پارٹس بھی غائب ہیں، یہ گاڑیاں مختلف منصوبوں میں استعمال کیلئے محکمہ صحت نوشہرہ کو دی گئی تھیں۔

دوسری جانب نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گل امان شاہ نے بتایا کہ گاڑیاں ہیلتھ ورکرز کے استعمال کیلئے دی گئی تھیں اور یہ گاڑیاں 2010ء میں سیلاب کے دوران خراب ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر چکا ہوں جبکہ گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو