آرمی چیف سے ‏ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ‏ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی استحکام پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی برادرانہ تعلقات کی عظیم تاریخ ہے، ان تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلا جا رہا ہے۔

ترک وزیر دفاع نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو