میرے قریب کے لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے آس پاس اور قریب کے لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالیں آرہی ہیں۔

کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے بعد مریم نواز لاہور پہنچ چکی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھا کہ میرے آس پاس اور قریب کے لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ آج کی تقاریر کے بعد آپ سب کو کریک ڈاؤن کیلئے تیار ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوٹ کرلیں، یہ ریکارڈ کیلئے یہاں لکھا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی جن لوگوں کو فون آئے ان کے فونز کا فرانزک کرنا ہوگا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں اور فرانزک کرالیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اور رہنماؤں نے خطاب میں مرکزی اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو