بھکارن لاکھوں پاؤنڈز اور عمارتوں کی مالک

مصری پولیس نے 57 سالہ بھکارن کو حراست میں لیا ہے جن کے بینک اکاؤنٹ میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز موجود ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں 5 رہائشی عمارتوں کی بھی مالک ہے۔

عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق 57 سالہ نفیسہ وہیل چیئر پر بیٹھے مصر کے پوش بازاروں میں بھیک مانگا کرتی تھی اور وہ خود کو اپاہج بتاتی تھی اور ہمدردی کا سہارا لے کر لوگوں سے بھیک کے نام پر رقم بٹورتی تھی۔

جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس دن پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل سے چیئر سے اتری اور پیدل گھر کے لیے روانہ ہوگئی اور یہ منظر پولیس نے دیکھ لیا۔ بھکارن کو گھر سے حراست میں لے لیا جس نے حیران کن انکشافات کیے۔

تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی کہ نفیسہ کو کسی قسم کی بیماری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنائے ہیں۔ اس کے بینک اکاؤنٹس میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز تھے اور وہ 5 گھروں کی مالکہ بھی ہے۔ ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو