دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

دشت میں انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے مستونگ کے علاقے دشت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے مقام پر دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی گئی ہیں. جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں، دستی بم، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو