وزیراعظم نے معاون خصوصی عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور کر لیا

وزیراعظم نے معاون خصوصی سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کر لی۔

عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کر لی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویب سائٹ پر اسٹوری نشر ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے معاون خصوصی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو