جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن جائے گا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالا جلسہ گاہ بن جائے گا۔

16 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے ن لیگ کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ گوجرانوالہ کی انتظامیہ کشمکش کا شکار ہے کہ کس جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے جس سے پوچھنا ہے پوچھ لیں، جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دی تو پورا گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن جائے گا۔

اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو پورے پاکستان کے لوگ ‘عمران خان الوداع’ کہیں گے، ماسک پہن کر کورونا ختم کرسکتے ہیں لیکن ایک بیماری عمران خان کی حکومت ہے جو ماسک پہن کر بھی ختم نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ آٹا چینی چوروں کے خلاف فیصلہ سُنائے گا، جو بیٹیوں کے ساتھ جیل جاتے ہیں، اُنھیں جیلوں سے نہ ڈراؤ۔

خیال رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسے سے ہورہا ہے جس کی میزبانی ن لیگ نے کرنی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو