ایک وزیر نے لندن فون کرکے کہا، کچھ کریں میرے ساتھ 12 ایم این ایز ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے بیان پر خواجہ آصف اور فواد چوہدری ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ استعفے دینا آسان نہیں، ن لیگ کے زیادہ سے زیادہ 18 ارکان استعفے دیں گے جب کہ خواجہ آصف بھی ساتھ نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر کے بیان پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ‘ان سےکوئی پوچھے وہ کون وزیر تھا، جس نے لندن فون کیا اور کہا کے میرے ساتھ 11 سے 12 تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) ہیں، کچھ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں اور جن کو فون کیا تھا میں اُن کا نام بھی بتا سکتا ہوں’۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو