پی آئی اے کا ملازمت سے رضا کارانہ علیحدگی کی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) نے ملازمت سے رضا کارانہ علیحدگی کی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے آئندہ ماہ ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم متعارف کروائی جائے گی جس سے ادارے کے 2700 ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے رضا کارانہ علیحدگی کی اسکیم نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرائے گی اور اس اسکیم کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے بھی منظوری لی جائے گی۔

اسکیم سے 60 سال سےکم عمر ملازمین استفادہ کے حقدار ہوں گے جب کہ 18 سال سے زائد اور کم ملازمت والوں کے لیے مراعات کی 2 کیٹگریز رکھی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو