رواں برس کروڑوں افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں: عالمی بینک

عالمی بینک نے دنیا بھر میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

عالمی بینک کے مطابق کورونا اورمعاشی بدحالی سے دنیاکی آبادی کا 1.4فیصد حصہ انتہائی غربت کاشکار ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس 11کروڑ 50 لاکھ اور اگلے سال کے آخر تک 15 کروڑ افراد شدید غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں خدشہ ظاہرکیاگیا ہےکہ غریب ممالک کےعلاوہ اوسط آمدنی والے ممالک کے لوگ زیادہ غربت کا شکار ہوں گے اور دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں بھی غربت کی شرح بڑھ جائے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ غربت کی شرح کم کرنےکے لیے دنیا بھر کے ممالک کو مل کر کورونا وائرس پر قابو پانا ہوگا اور کورونا کے بعد تمام ممالک کو روزگار کے نئے ذرائع اور مواقع بڑھانے ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو