اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ترجمان میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔

مستعفی ہونے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا اپنے بیان میں کہانا ہے کہ وفاقی حکومت نے تمام اختیارات لے کر دیوار کے ساتھ لگایا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنے شہریوں کی مزید خدمت نہیں کرسکتی، لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو بہتر ہے عہدہ چھوڑ دیں۔

شیخ انصر نے مزید کہا کہ نیب کے 2 ریفرنسز، آڈٹس اور انکوائریوں سے کلیئرنس کے بعد استعفیٰ دیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس فنڈز تھے مگر وفاقی حکومت نے ریلیز نہ کیے، فنڈز نہ ریلیز ہونےکے باوجود ہم نے بہترین کام کیا، تمام محکمے کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس جون میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر کو معطل کردیا تھا جس پر انہوں نے حکومت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے ان کی معطلی کا حکم نامہ معطل کردیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو