’پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں‘ برطانوی شہزادے کا صدر مملکت کو شکریہ کا خط

برطانوی شہزادہ چارلس نے آموں کا تحفہ بھیجنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ شہزادہ چارلس نے آموں کا تحفہ بھجوانے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

شہزادہ چارلس نے خط میں لکھا کہ پاکستان کے بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی اور آموں کا تحفہ بھجوانے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم بے حد لذیذ ہیں، میں اور اہلیہ اس شاندار تحفے کے معترف ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ممالک میں لوگ آموں کا شدت سے انتظار بھی کرتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو