جنگلی حیات کے ایک فوٹوگرافر نے فطرت کے کارخانے میں کیڑے کے بہروپ کا انوکھا نظارہ قید کیا ہے جس میں کائی جمے درخت پر ایک کائی جیسا ٹکڑا دیکھا جاسکتا ۔ یہ کسی سوکھی شاخ کا ٹکڑا لگتا ہے لیکن حقیقت میں ایک پتنگے کا لاروا ہے جس نے خود کو چھپایا ہوا ہے۔
اس لاروے نے پرندوں اور بڑے کیڑوں سے بچنے کے لئے خود کو ارتقائی عمل سے گزارا ہے۔ یہ اپنے اوپر کوڑا کرکٹ ڈال کر خود کو ڈھانپ لیتا ہے اور خود بھی درخت کا روپ اختیار کرلیتا ہے۔ تاہم فوٹو گرافر نے اس کے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔ اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ یہ مڈغاسکر کے ہرے بھرے جنگل اینڈاسائب میں پایا جاتا ہے اور ایک قسم کے پتنگے کا کیڑا ہے۔ Superfamily Tineoidea
پتنگے کا لاروا اب سائنسدانوں کی توجہ چاہتا ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ اس جانور کو کسی بھی طرح شناخت کرنا محال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر جاندار اسے نوالہ نہیں بناپاتے۔ صرف حرکت کے وقت ہی اسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔