103 سالہ شخص نے اسکائے ڈائیو کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا

ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے عمر کوئی معنی رکھتی ہے.

حال ہی میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ معمر شخص نے اسکائے ڈائیونگ کر کے اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دئیے۔

ایڈوینچر کے شوقین 103 سالہ معمر شخص نے اسکائے ڈائیونگ کرکے ناصرف سب کو حیران کر دیا بلکہ انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا دیا ہے۔

بلیسچکی نامی معمر شخص نے 2017ء میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کے طور پر پہلی مرتبہ اسکائے ڈائیونگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اب 2020ء میں اپنے دو جڑواں پوتوں کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں اسکائے ڈائیونگ کی۔

معمر شخص نے جہاز سے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو