لاہور میں ڈاکو نے نقلی پستول دکھا کر خاتون سے پرس چھین لیا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے نقلی پستول دکھا کر خاتون سے پرس چھین لیا۔

جوہر ٹاؤن میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گلی سے گزر رہی ہے، سامنے سے ایک موٹر سائیکل سوار ڈاکو آتا ہے اور نقلی پستول دکھا کر خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔ ڈاکو نے جاتے ہوئے نقلی پستول بھی سڑک پر پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق درخواست مل گئی ہے، تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو