بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے ایجنڈے اور اعلامیے پر غور کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا کہ اپوزیشن کی حکمت عملی کل سامنے آ جائے گی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بہت اچھا اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے، مولانا کل ہماری اے پی سی میں بھی آئیں گے، اے پی سے کے بعد کل تفصیلی پریس کانفرنس بھی ہوگی، اے پی سی کے بعد متحدہ اپوزیشن کا متفقہ لائحہ عمل آپ کے سامنے آئے گا۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے فون پر رابطے بھی کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول نے بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل، بی این پی عوامی کے اسرار اللہ زہری اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ سے بھی فون پر گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں اے پی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو