خالی پستول دکھا کر خاتون کی دکان لوٹنے کی کوشش

سیالکوٹ میں خالی پستول دکھا کر خاتون کی سنارکی دکان میں لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم بازار میں ایک خاتون خریداری کے بہانے سنار کی دکان میں داخل ہوئی اورزیورات دیکھنے کے دوران موقع پاتے ہی خاتون نے اپنے بیگ سے پستول نکال کر دکاندار پر تان لیا اور زیورات لوٹنے لگی۔

دکاندار نے موقع دیکھ کر خاتون سے پستول چھین کر خاتون کو پکڑ لیا، دکاندار نے جب پستول چیک کی تو اس میں گولیاں ہی نہیں تھیں۔

دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی اور ڈکیت خاتون کو ان کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق کسی گینگ سے ہے یا اکیلی ہی وارداتوں میں ملوث ہے تفتیش کی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو