نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قدم رکھ دیے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قدم رکھ دیے۔

نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے اور انہوں نے پہلی ٹوئٹ میں ’ووٹ کو عزت دو‘ لکھا ہے۔

مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس پیغام کو ری ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مریم نواز نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے۔

مریم نے کہا کہ ’اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستانی عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے‘۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی میزبانی میں کل اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اسلام آباد میں ہوگی۔

اے پی سی میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے اور ممکنہ طور پر دونوں رہنما خطاب بھی کریں گے جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

نواز شریف کا ٹوئٹر کی دنیا میں قدم رکھنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو