انقرہ، ترکی میں مٹی کا طوفان، دن میں رات کا سماں

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مٹی کے طوفان نے دن میں رات کا سماں کردیا۔

طوفانی ہواؤں سے ہونے والے حادثات میں 6 افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ آنے والے مٹی کے طوفان نے عمارتوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انقرہ شہر میں طوفان کے باعث اندھیرا چھا گیا، جس سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو