شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر دلائل کیلئے وزیراعظم کے وکلاء کو آخری موقع

لاہور کی سیشن کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے مقدمے میں وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں شہباز شریف کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سیشن کورٹ کے جج نے کہا کہ وزیراعظم کے وکلاء کو آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر وزیراعظم کے وکلاء دلائل دیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

درخواست کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ پانامہ کیس پر سمجھوتے کے لیے انہوں نے 10 ارب روپے کی پیشکش کی، اس جھوٹے اور بے بنیاد الزام سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ وہ عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو