چین بھارت کا سرحدی افواج کو ڈس انگیج کرنے پر اتفاق

چین بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں چین بھارت وزرائے خارجہ نے ملاقات میں سرحد پر موجود افواج کو فوری طور پر ڈس انگیج کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

بھارت چین وزرائے خارجہ نے گذشتہ روز ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے دوران ہوئی لائن ملاقات کا مشترکااعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سرحدی صورتحال دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے کشیدگی میں فوری طور پر کمی اور سرحدی افواج کو فوری طور پر ڈس انگیج کرنے پراتفاق کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب پر چین بھارت سرحدی صورتحال پر چینی موقف واضح کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سرحد پر فائرنگ سمیت دیگر خطرناک اقدامات، اشتعال انگیزی فوری طور پر روکنا اہم ہے، دونوں جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات بھی فوری طور پر روکنا اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار، فوجی ساز و سامان فوری طور پر ہٹایا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو