5 اگست کو دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور مسلسل ایک سال سے لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں پوری ریاست ایک جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

اس کے خلاف پوری دنیا خصوصی طور پر یورپی ممالک میں ایک سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گاردو ایسٹ سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو تاریخی مقام پیلس دو ریپیلک تک جائے گی۔

ریلی کے شرکا اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور فرانسیسی میڈیا اور عوام کو مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری لاک ڈاؤن اور اس دوران بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کرنے کےلئے پوسٹرز اور تصاویر آویزاں کریں گے۔

اس سلسلہ میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی، جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری، صدر مرزا آصف جرال، راجہ اشفاق احمد (ن) لیگ کشمیر ونگ کے سیاسی و سماجی نوجوان رہنما عمیر بیگ، چوہدری تنویر احمد سمیت پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف فرانس ،ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور دیگر بھی سرگرم عمل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو