چین اور بھارتی وزرائے خارجہ کی ملاقات کا امکان

چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان آج ماسکو میں ملاقات کا امکان ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سرحدی معاملے پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے دورے پر گئے بھارتی خارجہ امور کے وزیر ایس جے شنکر کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے دو طرفہ امور پر ملاقات کا امکان ہے۔

دونوں ملک کے وزرائے خارجہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے موجود ہیں۔

دونوں رہنما روس، چین، بھارتی وزرائے خارجہ کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو