ایل او سی پر ایک بار پھر بھارت کی اشتعال انگیزی، 3 شہری زخمی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے تین شہریوں کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بیدوری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3بےگناہ شہری زخمی ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو