پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ گیارہواں بھارتی ڈرون ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو