اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھا رچی کی ملک بدری روک دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا۔

وزارت داخلہ نے دو ستمبر کو سنتھیا ڈی رچی کو 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا اور امریکی شہری کی ویزے میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔

سنتھیا ڈی رچی نے وزارت داخلہ کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود میری درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت وزارت داخلہ کو مجھے ملک بدر کرنے سے روکے۔

اب چیف جسٹس اسلام آباد جسٹس اطہر من اللہ نے وزارت داخلہ کو سنتھا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے سنتھا رچی کے معاملے پر وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو