مقبوضہ کشمیر، 13 ماہ کے محاصرے میں 237 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت نے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 237 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں ایک ہزار 482 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء سے جاری مسلسل فوجی محاصرے نے کشمیریوں کی زندگیاں جہنم بنا رکھی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اس دوران مظاہروں میں شریک خواتین سمیت 13 ہزار 936 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا۔

یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سینکڑوں رہنما اب بھی جیلوں میں بند ہیں، جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گھروں میں مسلسل نظر بندی جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو