جولائی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 35 کروڑ ڈالر سے زائد منافع باہر بھیجا

پاکستان سے جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پر کمائےگئے 35 کروڑ 45 لاکھ ڈالرکا منافع واپس بھیجا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں 34 کروڑ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری سے کما کر بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ کیپٹل مارکیٹ سے کمائے گئے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر باہر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں 17 کروڑ 97 لاکھ ڈالر منافع برطانیہ بھیجا گیا، جب کہ امریکا بھیجے گئے منافع کا حجم 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا، یورپ کے جزیرے مالٹا میں 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر منافع بھیجا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق چین کو جولائی میں بھیجے گئے منافع کا حجم صرف ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو