کویت میں پہلی مرتبہ عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین ججوں کا تقرر

کویت عدالت عظمیٰ میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

کویتی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 54 ججز کا تقرر کیا گیا ہے جس میں 8 خواتین جج بھی شامل ہیں۔

خواتین ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد کویت اعلیٰ عدالت میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق مقرر کردہ خواتین ججوں کے کام کا کچھ عرصے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو