سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا تھا، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کی لکھی کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی ہیں، کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی۔

وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب ‘لال حویلی سے اقوام متحدہ تک’ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے انکشافات کو درست قرار دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھرنے میں سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا تھا، فیصلے پر جاوید ہاشمی خفا تھے تاہم عمران خان فیصلہ کرکے گھر سے نکلے تھے کہ نواز حکومت کو گرانا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں آنے والی کتاب میں شیخ رشید نے 50 سالہ سیاست کے متعدد اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔

کتاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے، آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔

شیخ رشید نے لکھا ہے کہ عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئر دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو